سرینگر(:مقبوضہ کشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمرعبداللہ نے مقبوضہ کشمیرکے ایک سکول میں جحاب پر پابندی کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب ہمارا بنیادی حق ہے، کسی کو بھی ہمارے مذہبی معاملات میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،جبکہ انہوں نے کہا کہ گپکارالائنس کوبھاجپا اور اس کی بی اور سی ٹیموں کو دور رکھنے کیلئے انتخابات میں اکٹھے جانا چاہیے تاکہ وہ ہمارے ووٹوں کو تقسیم نہ کر سکیں۔
عمر عبداللہ نے سرینگر میں یوتھ کنونشن کے دوران کہا کہ میں پی اے جی ڈی کا عہدہ دار نہیں ہوںلیکن میں انہیںمشورہ دیتا ہوں کہ پی اے جی ڈی جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات مشترکہ طور پر لڑے تاکہ بی جے پی اور اس کی اے اور بی ٹیموں کو دور رکھا جا سکے اور وہ ہمارے ووٹوں کو تقسیم نہ کریں۔
عمر نے کہا کہ اگرچہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے لیکن حتمی فیصلہ خود پی اے جی ڈی کے پاس ہے۔ اسی دوران انہوں عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے دفعہ370کی منسوخی کے خلاف دائر عرضیوں پر سماعت کرنے کی رضامندی کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے اس معاملے کی سماعت میں دیر کر دی ہے، مزید دیر ہوئی تو عدالت کے فیصلے کو نافذ کرنا مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ بہت جلد اس کیس کی سماعت شروع کرے گا۔
حدبندی کمیشن کے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے کمیشن کی پہلی رپورٹ پر بھی اعتراضات جتائے تھے اور حال ہی میں شائع رپورٹ کے متعلق اعتراضات بھی درج کرائے گئے ہیں،حتمی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اس معاملے پر غور کیا جائے گا۔
حجاب پر پوچھے جانے والے ایک سوال میں عمر نے کہا، ”حجاب ہمارا بنیادی حق ہے، کسی کو بھی ہمارے مذہبی معاملات میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی