وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ایرانی سفیر کی ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ملاقات کی ہے۔

وزارتِ خارجہ آمد کے موقع پر پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کا استقبال کیا گیا۔دونوں رہنماوں کے درمیان ہوئی ملاقات میں دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حنا ربانی کھر نے کہاکہ ہم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایران کی مستقل حمایت کو سراہتے ہیں۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کی اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر نکتہ نظر کی مماثلث خوش آئند ہے۔