لوڈشیڈنگ کا عذاب روز بروز بڑھتا جارہا ہے، فیصل جاوید


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرفیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب روز بروز بڑھتا جارہا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان  میں فیصل جاوید نے کہا کہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب روز بروز بڑھتا جارہا ہے، ایسی صورتِ حال گزشتہ 4 برس میں نہیں دیکھی گئی۔