عید کے بعد دمادم مست قلندر ہوگا، شہباز گل


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ عید کے بعد دمادم مست قلندر ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے جاری کردہ  بیان میں انہوں نے کہا کہ دو سے تین دن کے لیے نجی کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جا رہا ہوں، بتا اس لئے رہا ہوں کہ کہیں یہ نہ سمجھ لینا بھاگ رہا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ خان کے ساتھ کھڑا تھا۔ کھڑا رہوں گا ، عید کے بعد اب دمادم مست قلندر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انشاللہ عمران خان کے ساتھ پہلی قطار میں کھڑے ہو کر اس امپورٹڈ حکومت کو شکست دیں گے۔

انہوں نے بدترین لوڈ شیڈنگ سے متعلق کہا کہ معاشی ترقی کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہو گا کہ جو جنریٹر گزشتہ 4 سالوں سے بند پڑے تھے شہباز شریف نے آتے ہی وہ سب دوبارہ چلوا دیئے ہیں۔