وزیر اعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام ف کے وفدکی ملاقات


اسلام آباد (صباح  نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام ف کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے ۔ وفد میں وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود، وزیر مذہبی امور مولانا عبد الشکور،وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع اور وزیر سیفران سینیٹر محمد طلحہ محمود شامل تھے۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملاقات میں ملک میں جمہوریت کے استحکام اور عوامی فلاح کو یقینی بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔