وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا اسلام آباد ہائی کورٹ پریس روم کا دورہ


اسلام آباد (صباح نیوز ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد ہائی کورٹ پریس روم کا دورہ کیا ،

اس موقع پر انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن سے وابستہ کورٹ رپورٹرز سے ملاقات کے دوران کہا کہ میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں ،سابق حکومت نے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی ،

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ ہماری حکومت آزادی اظہار رائے کو یقینی بنائے گی ،صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے ، وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی جو ہوگا قانون کے مطابق ہوگا ۔