راولپنڈی،ڈاکوؤں کی پٹرول پمپ کے کیشئر کوگولی مارنے،رقم چھین کر فرار ہونے کی ویڈیووائرل


راولپنڈی(صباح نیوز) راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی جانب سے پہلے پیٹرول پمپ کے کیشئر کو گولی مارنے اور پھر رقم چھین کر فرار ہونے کی ویڈیووائرل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے کے آر ایل روڈ پیڑول پمپ پر ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کیشئر جاں بحق اور دیگر افراد زخمی ہوگئے،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو کیشئر سے پیسے چھیننے کے لئے بڑھتے ہیں اور پھر پہلے گولی مارتے ہیں اور پیسے چھین کر باآسانی فرار ہوجاتے ہیں۔

پولیس حکام نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ ملزمان کو فوٹیج کے ذریعے ٹریس کیا جارہا ہے،جلد ہی ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔