مقبوضہ کشمیرمیں کورونا وباء کے کنٹرول میں بہتری ،وادی میں کوئی نیا مثبت کیس نہیں آیا


سرینگر (کے پی آئی ( مقبوضہ کشمیر میں4دنوں کے بعد کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 16012ٹیسٹ کئے گئے جن میں 9افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہے۔

متاثرین کی مجموعی تعداد4لاکھ 54ہزار 13ہوگئی ہے۔ اس دوران جموںو کشمیر میں مسلسل 10ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4751ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں 19اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ ضلع جموں میں9افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔

کشمیر صوبے کے 10اضلاع میں جن میں ضلع سرینگر ،بارہمولہ، بڈگام، پلوامہ، کپوارہ، اننت ناگ ، بانڈی پورہ، ، کپوارہ، گاندربل، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورت مثبت نہیں آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 87ہزار 688بنی ہوئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 50ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔

متوفین کی مجموعی تعداد 2423بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 9اضلاع جن میں ادھمپور، راجوری، ڈوڈہ، کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ،پونچھ،رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ ضلع جموں میں9افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ جموں ضلع میں مثبت قرار دئے گئے سبھی 9افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ 66ہزار 325ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے یں مسلسل 10ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2328بنی ہوئی ہے