نوجوانوں کومایوسیوں کے بھنور میں دھکیلا جارہا ہے،عمر عبداللہ


سرینگر۔۔۔مقبوضہ کشمیرکی سابق حکمران جماعت  نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمرعبداللہ نے پارٹی کی یوتھ ونگ سے وابستہ نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ نوجوانوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اورمنشیات اور دیگرسماجی بدعات کی روک تھام میں اپناکردارنبھائیں۔

سرینگرمیں یوتھ نیشنل کانفرنس کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی کے ارکین سے کہا کہ وہ نیاکشمیرکے منشوراورخصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے جاری جدوجہد سے لوگوں کوآگاہ کریںاورپارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کریں۔

اجلاس پارٹی یوتھ ونگ کی سرگرمیوں اور پروگرواموں کے علاوہ نوجوانوں کو درپیش مسائل و مشکلات اور چیلنجوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس کے شرکاء یوتھ لیڈران نے کہاکہ حکمرانوں کی نوجوان کش پالیسیوں سے یہاں کے نوجوان کو مایوسی کے بھنور میں دھکیلا جارہاہے اور یہاں کے نوجوانوں کو کہیں بھی روشنی کی کرن نظر نہیں ارہی ہے۔

اْن کا کہنا تھا کہ یہاں کانوجوان اس وقت ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہے اور ایسی صورتحال بہت سارے نوجوانوں کو منشیات اور دیگر بْرے کاموں کی طرف دھکیل رہی ہے۔ گذشتہ 3سال سے حکمرانوں کی طرف سے نوجوانوں کو لیکر جو بلند بانگ اعلانات کئے جارہے ہیں وہ صرف زبانی جمع ہی خرچ ثابت ہوئے ہیں جبکہ زمینی سطح پر کشمیر میں نوجوان کْش پالیسی اختیار کر رکھی گئی ہے