وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر خرم دستگیرکی ملاقات


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر ِ اعظم میاں محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن انجینئر خرم دستگیر خان نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر ِ اعظم کو پاور سیکٹر کی اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر ِ اعظم کی ہدایت کے مطابق یکم مئی سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے حوالے سے اٹھائے جا رہے اقدامات پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاور سیکٹر میں ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات بالخصوص بند رہ جانے والے بجلی گھروں کو بھی جلد از جلد بحال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت جاری کیں ۔