جموں و کشمیر ماس موومنٹ کی سربراہ کا حق خود ارادیت کی جدوجہدکوایک حریت کانفرنس کے جھنڈے تلے آگے لے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم


سرینگر:جموں و کشمیر ماس موومنٹ کی سرابراہ فریدہ بہن جی نے حق خود ارادیت کی جدوجہدکوایک حریت کانفرنس  کے جھنڈے تلے آگے لے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری قیادت میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور اتحاد سے ہم اپنی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے میں کامیاب ہونگے

اپنے بیان میں فریدہ بہن جی نے کہاکہ آزادی پسند تنظیموں میں ایک مضبوط اتحاد ہر کشمیری کا ایک خواب رہا ہے  اور  ماس موومنٹ اس حوالے سے  ہمیشہ  دیگر تنظیموں کے ساتھ کوشاں رہی ہے تاکہ کشمیری قیادت متحد ہوکر اپنے مظلوم کشمیری عوام کی جاری جدوجہد کو ایک موثر آواز میں رہنمائی کر سکے

انہوں نے حریت  کے دو مختلف بینرز تلے کام کرنے والی تمام اکائیوں کو ایک جھنڈے  تلے جمع ھونے پر مبارکباد د یتے ہوئے امید ظاہر کی ہے اس فیصلے کے تحریک پر مثبت اثرات پڑیں گے اورکشمیریوں کی تحریک  جلدکامیابی سے ہمکنار ہوگی،انہو ں نے کہاکہ حریت پسند تنظیموں کے مربوط اتحاد سے بھارت کے وہ تمام حربے اور ہتھکنڈے ناکام ہونگے جو وہ کشمیریوں کے جدوجہد کے خلاوف استعمال کررہا  ہے ،کشمیری خاتون رہنماء نے کہا کہ اس فیصلے سے کشمیری عوام میں ایک نیا حوصلہ اور نیاجذبہ پیدا ہوا ہے ،جس سے  بھارت کے کشمیریوں کے خلاف مذموم عزائم کوبھی ناکام بنانے میں مددملے گی

انہو ں نے اس امید کا اظہار کیا  کہ آزادی پسند کشمیری قیادت موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے  اب ایک نئے جذبے اور حکمت عملی کے تحت مل کر کام کرے گی تاکہ اس جدوجہد کو کامیا ب بنایا جاسکے،انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی فوجی مظالم اور مودی سرکار کے مذموم عزائم پر تشویش ظاہرکرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ آگے آکر بھارت کو ان اقدامات سے روکے  اور مسئلہ کشمیر کاکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل تلاش کرانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔۔