باغ (صباح نیوز )باغ حیدری چوک میں حجام کی دکان پر تصادم میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا
شرقی باغ کے علاقے ڈل اسلام نگر کے رہائشی دو نوجوانوں میں حجام کی دکان پر تلخی تصادم میں بدل گئی مبینہ طور پر قینچی لگنے سے خرم نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ٹیم موقع پر پہنچی، تحقیقات جاری ہے،قینچی کا وار کرنے والا احسن نامی نوجوان فرارہوگیا، پولیس نے حمام کے مالک کو گرفتار کر لیا
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق جھگڑا فون کو چارج پر لگانے سے شروع ہوا جس میں ایک انسانی جاں کا ضیاع ہوا۔