جنوبی کشمیر میں قابض بھارتی فوج کاکریک ڈاؤن جاری ،کئی نوجوان گرفتار


سرینگر:جنوبی کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے  بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ سے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔جبکہ  اسلا م آباد(اننت ناگ )میں گرینیڈ دھماکہ کے بعد  تلاش آپریشن شروع کردیا گیا ہے

کے پی آئی کے مطابق جنوبی کشمیر کے کئی علاقے بھارتی فوج کے مسلسل محاصرے میںہیں اس دوران لوگوں کی شناختی پریڈ کرائی جارہی ہے ،پلوامہ کے کئی علاقے بھی فوجی کریک ڈاون میں ہیں  پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ رئیس احمد میر اور شاکر حامد بٹ نامی نوجوانوں کو گرفتار کیاگیا ہے جو غیر کشمیریوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پادشاہی باغ علاقے میں ایک پولیس پارٹی پر گرینیڈ پھینکا گیا۔تاہم اس واقعہ میں کسی کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے حملے کے بعد کچھ راو نڈ ہوائی فائرنگ کی۔ان کا کہنا تھا کہ دستی بم پولیس پارٹی سے کچھ فاصلے پر پھٹا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بعد ازاں پولیس، سی آر پی ایف اور3آر ارنے علاقے کو گھیرے میں  لیا اور حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے تلاش شروع کر دی۔تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی