جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ کے درمیان تلخ کلامی


اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ کے مابین تلخ کلامی ہوئی اور بڑھتے بڑھتے گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔ جبکہ قاضی فائز عیسیٰ کی شکایات پر ممبر قومی اسمبلی اکرم چیمہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

نجی ٹی وی کو ذرائع نے بتایا کہ کشمیریوں سے یوم یکجہتی کرتے ہوئے یوم سیاہ کی ریلی کے موقع پر رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سکواڈ میں رکاوٹ ڈالی اور غصے میں دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، تاہم جسٹس فائز عیسیٰ وہاں سے چلے گئے اور پولیس کو شکایات کردی۔ اسلام آباد پولیس نے اکرم چیمہ کو گرفتار کرکے گاڑی بھی قبضے میں لے لی اور یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ رکن قومی اسمبلی کے زیر استعمال گاڑی ویگو ڈالا بھی نان کسٹم ہے۔ تاہم پولیس نے کہا کہ گاڑی نان کسٹم ہے یا کلیئر ہے چیکنگ کر رہے ہیں۔