کراچی(صباح نیوز)اے این ایف کی جانب سے 2 بڑی کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمداور3ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس نے اے این ایف سندھ اور اے این ایف پنجاب کے ساتھ 2 علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 30 کلو گرام چرس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پہلی کارروائی کے دوران کے کراچی، الحکمت کارگو بس سروس کے ذریعے کوئٹہ سے کراچی پہنچنے والے گاڑیوں کے پرزہ جات پر مشتمل سامان سے 12 کلو گرام چرس برآمد کر کے رانا اظہر نامی کو وصول کنندہ رکشا سمیت گرفتار کر لیا۔
دوسری کارروائی کے دوران لاہور ریلوے سٹیشن پر بذریعہ ریلوے کارگو کوئٹہ سے موصول ہونے والے گاڑیوں کے پرزہ جات پر مشتمل سامان سے 18 کلوگرام چرس برآمد کر کے منشیات وصول کرنے والے فریاد اور امجد نامی 2 ملزمان کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ منشیات کوئٹہ اور چمن میں موجود ایک منظم گروہ کی جانب سے کارگو کے ذریعے لاہور اور کراچی بھجوائی گئی تھی۔ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ انسداد منشیات ایکٹ کے تحت 2 علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے گئے ۔