احمدیار(صباح نیوز) ماہرین زراعت نے انار کے باغبانوں کو سفارش کی ہے کہ وہ پودوں کو ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں موسم گرما میں انار کے پودوں پر مختلف ضرر رساں کیڑے انار کی تتلی سکیلز ،سفید مکھی ، پھل کی مکھی وغیرہ حملہ آور ہوتے ہیں انار کے پودے پر حملہ کی صورت میں کاربوسفان 20 ای سی بحساب 2.5 ملی لیٹر فی لیٹر پانی میں حل کرکے سپرے کریں ۔