کراچی (صباح نیوز)ڈپٹی سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان عطیہ نثار اور نائب نگران شعبہ تعلیم نائلہ اقتدار کی والدہ محترمہ دیرینہ رکن جماعت اسلامی میمونہ اختر خالہ جان کی وفات پر سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے ان کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کی مغفرت و بلندی درجات کی دعا کروائی۔
اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری آمنہ عثمان، سیکریٹری تسنیم معظم، مرکزی و صوبائی ذمہ داران اور کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔