ڈڈیال پولیس کی بڑی کارروائی، ڈگار ڈکیتی کیس ٹریس، 18لاکھ79ہزار روپے کی کرنسی زیورات برآمد


ڈڈیال(صباح نیوز)ڈڈیال پولیس نے ڈگار ڈکیتی کیس کو ٹریس کرتے ہوئے 18لاکھ79ہزار روپے کی کرنسی زیورات برآمد کر لئے، ڈکیتی میں ملوث آٹھ ملزمان گرفتار کر لئے گئے ،ِذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کا گروہ کاڈڈیال میں مگس بانی کاروبار کرنے بھی کرتا تھا،

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ڈڈیال خواجہ عمار ڈار نے گزشتہ دنوں ڈگار میں ہونے والی ڈکیتی کو اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹریس کرتے ہوئے15تولے طلائی زیورات تین گھڑیاں مبلغ تین لاکھ 9ہزار روپے نقدی برامد کرلی ہے گرفتار ملزمان میں امجد ولد صاحب زادہ۔مومن خان ولد فضل سبحان ۔ناصر ولد لعل محمد ۔عجب خان ولد بادام گل خالد ولد لعل گل۔

۔جمعہ خان ولد ثمر گل نواب خان ولد راحیل خان اصغر خان ولد راحیل خان شامل ہیں گرفتار ملزمان کا تعلق ھنگو چارسدہ اور پشاور سے ہے یہ بھی معلوم ہوا ھے کہ ملزماں ڈڈیال میں مگس بانی کی آڑ میں وارداتوں میں مصروف تھے یہاں یہ امر قابل ذکر ھے کہ نیشنل ایکشن پلان و قانون کرایہ داری کے باوجود ایسے خطرناک لوگ ڈڈیال میں کیسے رہائش ہزیر تھے صباح نیوز زرائع کے مطابق ڈاکوں کی گرفتاری سے مزید انکشافات سامنے آئیں گے اس کاروائی میں تھانہ سے چوہدری اقبال راجہ خالد۔صیب چوہدری ۔خالد صدیق اور محسن رضا شامل تھے۔