اے این ایف نے بین الصوبائی منشیات فروش گینگ کے دو کارندے گرفتار


فیصل آباد (صباح نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات فروش گینگ کے  2 کارندے گرفتار اور منشیات برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف کی جانب سے کی گئی بڑی کارروائی کے نتیجے میں بین الصوبائی منشیات فروش گینگ کے دو افراد گرفتار کرلیے گئے

اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات فروش اللہ دتہ اور صالت خان چنیوٹ کے علاقے 128 ٹھیٹھیاں کے رہائشی ہیں۔

اے این ایف نے بتایا کہ کارروائی فیصل آباد روڈ پر نجی ہائوسنگ سکیم کے قریب کی گئی، کارروائی میں 30.500کلو گرام ہیروئن، 15.600کلو افیون اور 20.400کلو ہشیش برآمد کرلی گئی ۔

اے این ایف مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں منشیات کی قیمت 4.3 ملین ڈالر ہے تاہم دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے