اسلام آباد (صباح نیوز) پی آئی اے کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے ۔ایوی ایشن کے مطابق شیڈولڈ پرواز پی کے 244 دمام سے لاہور کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ روانگی کے 20 منٹ بعد ایئر بس اے 320 طیارے میں فنی خرابی ہوئی تھی۔
ایوی ایشن نے کہا کہ اے ٹی سی دمام کو آگاہ کر کے پائلٹ واپس لینڈنگ اپروچ پر آ گیا۔فنی خرابی پر پائلٹ نے 4 بج کر 22 منٹ پر ریڈار پر ہنگامی ایمرجنسی سگنل دیا۔روانگی کے ایک گھنٹے بعد پرواز بحفاظت دمام ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔