کراچی(صباح نیوز)کراچی میں کیماڑی بھٹہ ویلیج، گلشن اقبال بلاک ٹین اے، ایف بی ایریا سمیت کئی علاقوں میں بجلی بند ہونے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
بجلی کی بندش کے خلاف شاہین کمپلیکس پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے شاہین کمپلیکس سے ٹاور جانے والی سڑک بلاک کردی، مظاہرین نے کچھ دیر بعد احتجاج ختم کردیا۔
دوسری جانب سندھ میں بھریا اور پڈعیدن گرڈ سٹیشنز پر بریک ڈائون کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی ۔