نوشہروفیروز( صباح نیوز)نوابشاہ۔ پولیس کی بڑی کارواٸی 15 دن میں ی ڈکیتی ۔ زیادتی اور قتل کی وارداتوں میں ملوث چار مزمان گرفتار کرلٸے۔ملزمان سے دس لاکھ روپے کے پراٸز بانڈز ۔ 5 تولہ کے طلاٸی زیورات اور موبائل فون برأمد کرلٸے.واردات میں ملوث دو ملزمان سلطان محمود مغل اور صدام لاکھو نے دو ھفت قبل ملک کالونی میں لیڈی ڈاکٹر کے گھرمیں واردات کی تھی.ملزمان نے لیڈی ڈاکٹر کے اھل خانہ کو اسلح کے زور پریرغمال بناکر لوٹ مار کی.
دوسری جانب قتل کی واردات میں ملوث ملزم بھی گرفتار کرلیا گیاہے ۔ ایس ایس پی بینظیرأباد امیر سعود مگسی کے مطابق تھانہ قاضی احمد کی حدود میں ملزم بابر انڑ نے ایک ھفتہ قبل اپنی سگی پھپو کو قتل کردیا تھا ۔دوڑ میں معصوم بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم بھی گرفتارکرلیا گیا ہے،چار روز قبل ملزم خالد کوراٸی نٕے معصوم بچے سے تعلقہ دوڑ میں زیادتی کی تھی۔