شرجیل میمن نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا


کراچی(صباح نیوز)سندھ اسمبلی کے رکن شرجیل انعام میمن نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔قائم مقام گورنر سندھ، سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے رکنِ سندھ اسمبلی شرجیل میمن سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کابینہ میں تبدیلی کرتے ہوئے رکنِ سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کو صوبائی وزیر بنا دیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔