احسن اقبال نے اسد عمر کو الوداعی افطار ڈنر پر بلالیا


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سابق وزیر اسد عمر کو دعوت نامہ بھجوا کر الوداعی افطار ڈنر پر بلالیا۔

احسن اقبال نے اسد عمر کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا ہے کہ سیاسی روایات کے تحت آپ کو الوداعی ڈنر دینا چاہتے ہیں، ملاقات میں آپ کی حکومت کی جانب سے عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبوں پر بات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں آپ کے شروع کردہ منصوبوں کو جاری رکھنے پر گفتگو ہوگی، امید ہے آپ مثبت جواب دے کر وقت سے آگاہ کریں گے۔