اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا آغاز


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان کی عدالتی تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا آغاز ہوگیا۔

ہائی کورٹ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے چیف جسٹس کی کورٹ میں سسٹم نصب کر دیا۔ ٹرائل کے طور پر عدالتی کارروائی کو محدود پیمانے پر براہ راست دکھایا گیا۔

ٹرائل کی کامیابی کے بعد ویب سائٹ پر کوئی بھی لائیو عدالتی کارروائی دیکھ سکے گا۔