کامیاب جلسے پرلاہور کے عوام کا شکرگزار ہوں،عمران خان


اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ  کامیاب جلسے پر لاہور کے عوام کا شکرگزار ہوں ۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 26 سال کی سیاست میں سب سے بڑے جلسے اور حمایت پر لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور جلسے میں سب سے زیادہ پر جوش اور ردعمل والے حاضرین موجود تھے۔