وزیر اعظم شہباز شریف کا راولپنڈی کے عوام کے لیے بڑا تحفہ


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے راولپنڈی کے عوام کے لیے بڑ ے تحفہ کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیر اعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ اورنج لائن کے ساتھ راولپنڈی صدر اور اسلام آباد سیکرٹریٹ جانے والی میٹرو بسوں کو بھی منسلک کریں۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ،نتیجتاً اس کے لیے فیض احمد فیض بس اسٹیشن پر ایک جنکشن تیار کیا جا رہا ہے جو پیر کے روز تک تیار ہو جائے گا۔پیر کے دن سے راولپنڈی کے مسافر وزیراعظم کی ہدایات کے نتیجے میں ہوائی اڈے کے کنکشن کے ساتھ ساتھ اورنج لائن کے ذریعے گولڑہ اور نسٹ سے لنک بھی استعمال کر سکیں گے۔