مغرب کے غلاموں کا سورج ڈوبتا نظر آ رہا ہے، فواد چو ہدری


اسلام آباد (صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مغرب کے غلاموں کا سورج ڈوبتا نظر آ رہا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ قائد اعظم نے 23 مارچ 1940 کو جو سفر شروع کیا اس کی تکمیل کی جدوجہد کی ابتدا آج ہے اور عمران خان کی قیادت میں قوم حقیقی آزادی کے لیے کمر بستہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کے غلاموں کا سورج ڈوبتا ہوا نظر آرہا ہے ۔