ڈسٹرکٹ کوۤارڈینیشن کمیٹی کے قیام کا مقصد گڈ گورننس ہے، سیف اللہ نیازی


ڈسکہ(صباح نیوز)چیف ۤآگنائزر پاکستان تحریک انصاف , سینیٹرسیف اللہ نیازی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر اضلاع کی سطح پر ڈسٹرکٹ کوۤارڈینیشن کمیٹی کے قیام کا بنیادی مقصد گڈ گورننس ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کے ساتھ ساتھ ڈویلپمنٹ ڈپٹی کمشنر ۤآفس میں ڈسٹرکٹ کوۤارڈینیشن کمیٹی کے سیکرٹریٹ قائم کئے جائیں گے۔ عوام الناس کو اشیائے خورد نوش کنٹرول ریٹ پرفراہم کرنے ،اداروں کی خدمات کے معیار کوبہتر بنانے اور شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندوں ، پارٹی عہدیداران اورٹکٹ ہولڈرز کا ڈی سی سی کا حصہ بنایا گیا ہے ، سرکاری ملازمتوں پر میرٹ پر بھرتی کو یقینی بنایا جائے گا ،جبکہ تمام قومی و صوبائی حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کئے جائیں گے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کمیٹی روم ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سیالکوٹ کے اراکین کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. صوبائی صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب/سینیٹر اعجاز چودھری, ضلعی چیئرمین ڈی سی سی عثمان ڈار, ٰصوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن چودھری اخلاق, ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان, ایس اے ٹو سی ایم چودھری احسن سلیم بریار, کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار گھمن, ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ عمران احمر, ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق, ڈی پی اوعمر سعید ملک, بریگیڈئر ر اسلم گھمن, چودھری غلام عباس, علی اسجد ملہی, سعید احمد بھلی, دلاور بیگ, عمر فاروق مائر, ادریس چیمہ,شاہنواز چیمہ, عظیم نوری گھمن اور زاہد سلیم سلیم باجوہ سمیت تمام سرکاری محکموں کے مقامی حکام نے اجلاس میں شرکت کی.

سینیٹر سیف اللہ نیازی نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کہ شہریوں کو سروسز کی فراہمی کیلئے ایک ایسی موبائل ایپ ڈویلپ کریں جس میں تمام سرکاری موبائل ایپ ضم کردی جائیں تانکہ شہریوں کو معیاری خدمات کیلئے مختلف ایپس ڈاؤن لوڈ نہ کرنی پڑیں.انہوں نے کہاکہ اشیائے خورد نوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے اور گراں فروشی کے خاتمہ کیلئے گراس روٹ لیول سے فیڈ بیک کا نظام متعارف کروائیں اس ضمن میں پارٹی ورکرز مصدقہ رپورٹنگ کا فریضہ انجام دے سکتے ہیں.

انہوں نے کمیونٹی کی شراکت دار ی سے گورننس کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی.انہوں نے کہا کہ روڈ انفراسٹریکچر کو بہتر بنایا جائے اور جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے. انہوں نے اجلاس میں شریک پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے حلقہ انتخاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو ترجیجی لسٹیں دیں. انہوں نے کہا کہ پولیس کے فرسودہ نظام کو بدلنا پی ٹی آئی کا منشور کا حصہ ہے.

انہوں نے کہا کہ ہراسگی اور زیادتی کی شکارخواتین کی فوری داد رسی کیلئے ضلعی پولیس ٹال فری ہیلپ لائن قائم کرے. انہوں نے ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنایا جائے. قبل ازیں ڈی سی طاہر فاروق اور ڈی پی ار چیف آگنائزر سیف اللہ نیازی ضلع میں گورننس, ڈویلپمنٹ ورک اور لاء اینڈ آرڈر کہ موجود صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔