وزیر اعظم تنویر الیاس کا آزاد کشمیریونیورسٹی کو سید علی گیلانی شہید کے نام سے منسوب کرنے کاہمارامطالبہ پور اکرنا خوش آئند ہے ،راجہ فہیم کیانی


لندن (صباح نیوز)تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی  پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان کے ساتھ وفد کے ہمراہ  ملاقات میں کہا تھا کہ حکومت پاکستان گیلانی کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازے، کسی بھی تعلیمی ادارے کا نام ان کے نام پر رکھے اور کالج میں ان کی زندگی اور خدمات کا بھی تعارف کرائے ،ان کی زندگی کو نصاب کا حصہ بنائے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے شہید گیلانی کو تحریک آزادی کشمیر میں ان کی خدمات کی یاد میں اعلیٰ سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا  سردار تنویر الیاس خان نے کشمیریوں کا دوسرا اہم مطالبہ پورا کر دیا ہے جس کا اظہار سینیٹر مشتاق صاحب کی پیش کردہ قرارداد کے ذریعے کیا گیا تھا،کشمیری آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی آزادی کے لیے ان کے عزم کا شکریہ ادا کرتے ہیں

ان خیالات کا اظہارانھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کی طرف سے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کا نام شہید سید علی گیلانی کے نام پر رکھنے کے مطالبے کو پورا کرنا خوش آئند ہے اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں قبضے کے خلاف  بیس کیمپ کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اور قدم ہے۔

انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی تحسین کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر  اور دنیا بھر کے کشمیری اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں’اس طرح کے اقدامات سے ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو ایک مثبت لیکن مضبوط پیغام  پہنچتاہے کہ ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے

انھوں نے کہاکہ سید علی گیلانی جیل میں قید تھے  اور عام کشمیریوں کو ان سے ملنے سے روک دیا گیا تھا قابض بھارتی فوجی کچھ بھی کرسکتے تھے مگر گیلانی نے جرات کو مظاہر ہ کیا

انھوںنے کہا کہ شہید گیلانی جیسے قائدین کی جدوجہد کو نصاب کاحصہ بنایاجائے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں ان کی گرانقدر خدمات سے آگاہ سکیں ۔

انھوں نے کہاکہ سید علی گیلانی کی جدوجہد تاریخ کا سنہرہ باب ہے قومی ورثے کو نسل میں منتقل کیا جانا چاہیے