پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا عدالتی حکم چیلنج کر دیا


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے الیکشن کمیشن کو 30 روز کے اندر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کی ہدایت کی تھی، جس پر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔