نئے سسٹم میں تکنیکی خرابی ، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار معطل


کراچی(صباح نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)کے نئے ٹریڈنگ سسٹم میںتکنیکی خرابی کے بعد کاروبار روک دیا گیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق پی ایس ایکس ٹریڈنگ سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث کاروبار 12 سے 2 بجے تک کے لیے معطل کیا گیا ۔

دوسری جانب سعودی معاونت کی خبروں کے بعد انٹر بینک میں ڈالرکا بھائو گِرگیا ۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر ایک روپے 52 پیسے کم ہوئی اور یہ 173 روپے 75 پیسے کا ہو گیا  ۔