سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو افراد کی غیر قانونی قید کا حکم کالعدم قراردیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انہیں فوری رہا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
ہائی کورٹ کے جج جسٹس ایم اے چوہدری نے بشیر احمد جبکہ جسٹس جاوید اقبال وانی نے سجاد حسین گل کی کالے قانون کے تحت غیر قانونی قید کالعدم قراردیا۔ عدالت عالیہ نے قابض انتظامیہ کو دو نوں قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم بھی دیا ۔
پبلک سیفٹی ایکٹ قانون کے تحت کوئی بھی پولیس اہلکار کسی بھی شہری کو گھر یا باہر سے محض شک کی بنیاد پر گرفتار کر سکتا ہے اور گرفتار کیے گئے شہری کے اہل خانہ کو اطلاع نہیں دی جاتی نہ ہی اسے قانونی امداد حاصل کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔
پی ایس اے کے تحت بغیر عدالتی سماعت کے کم سے کم دو سال تک کسی کو بھی بلا لحاظ عمر قید کیا جا سکتا ہے۔ متعدد کمسن بچوں کو بھی اب تک اس قانون کے تحت قید کیا جا چکا ہے۔