سری نگر:سرینگر کے علاقے گوجوارہ میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک مسجد اور چند دیگر عمارتیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
آگ تقریباساڑھے تین بجے مسجد سے نمودارہوئی جس نے آنافاناقریبی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مقامی لوگوں کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے باوجود آگ کے شعلے پھیلتے رہے۔
گوجوارہ چوک میں پیر مسجد حنفیہ کی اوپری منزل سے آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فانا اپنے متصل دو شاپنگ کمپلیکسوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
مسجد شریف مسجد شریف کی اوپری منزل مکمل طور پر خاکستر جبکہ اسکے ساتھ ایک شاپنگ کمپلیکس کی چھت اور دو کمروں کی کھڑکیاں جل گئیں تاہم دوسرے شاپنگ کمپلیکس کو بچایا گیا البتہ اسکی آدھی چھت خاکستر ہوئی۔ مسجد کیساتھ ایک گیسٹ ہائوس بھی ہے تاہم اسے بچالیا گیا۔