سری نگر:جموں و کشمیر کے ضلع راجوری اوررام بن میں ٹریفک کے دو حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
راجوری کے ترالہ ریحان علاقے میں بدھ کی صبح ایک پرائیویٹ گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی موقع پرہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔
متوفی خاتون کی شناخت شہناز اختر جبکہ زخمیوں کی شناخت نازیہ اختر اور اخلاق حسین کے بطور ہوئی ہے۔
جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ایک ٹرک گہری کھائی میں گرجانے سے اس کا ڈرائیو موقع پرہی لقمہ اجل بن گیا۔