وزیراعظم فوری طورپر ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں،فواد چوہدری


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے اقبال محمد علی خان کی رحلت اور بی این پی مینگل کی علیحدگی کے بعد موجودہ ڈمی حکومت اپنی جعلی اکثریت بھی کھو چکی ہے کرائم منسٹر فوری طور پر ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں۔

ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  اس وقت حکومتی اراکین کی تعداد 168ہے جبکہ حکومت کو مسلسل 172 اراکین کی اکثریت درکار ہوتی ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ امپورٹڈحکومت نامنظور۔