اٹھارہویں ویں ترمیم کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں، آصف زرداریا


اسلام آباد(صباح نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے 18 ویں ترمیم کی منظوری کے دن پر کہا ہے کہ 18 ویں آئینی ترمیم کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج کے دن آئین کو آمروں کی طرف سے کی گئی ترامیم سے پاک کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کو خودمختاری دینے سے وفاق مستحکم ہوا ہے، 18ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان ایک میثاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت پسند سیاسی جماعتوں کا 1973 کے آئین پر اعتماد باعث اطمینان ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ آئین شکنوں نے 1973 کیآئین کے بانی کو قتل کیا مگر آئین کو ختم نہیں کرسکے، آئین کی اصل صورت میں بحالی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا خواب تھا۔