نئی دہلی(صباح نیوز) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں فوری طور پر پیرا ملٹری فورسز کی مزید100 کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی وزارت داخلہ نے پانچ بھارتی ریاستوں اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور میں اسمبلی انتخابات کے لیے تعینات ہونے والے پیرا ملٹری فورسز اہلکاروں کی 100 کمپنیاں جموں وکشمیر بھیجنے کا حکم جاری کیا ہے ۔
بھارتی اخبار کے مطابق پیراملٹری فورسز اہلکاروں کی اضافی نفری جموں وکشمیر پہنچنا شروع ہوگئی ہے ۔ پیرا ملٹری فورسز اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد پہلگام میںشری امرناتھ جی کی سالانہ یاترا کے موقع پر تعینات کی جائے گی ۔ جبکہ بھارتی وزیر اعظم مودی 24 اپریل کو جموں کا دورہ کریں گے
اس موقع پر بھی پیراملٹری فورسز اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ امر ناتھ یاترا اس سال 30 جون سے 11 اگست تک 43 جاری رہے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے امر ناتھ یاترا کی حفاظت کے لیے پیراملٹری فورسز کی 400 اضافی کمپنیاں طلب کی تھیں