اسلا م آباد(صباح نیوز) تحر یک آزادی کشمیر کے عظیم رہنماء وجموں و کشمیر پیپلز لیگ کے سابق چیرمین شہید ایس حمید وانی کے 24 ویں یوم شہادت پر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام ایک تعزیتی ریفرنس ہوا،
تعزیتی ریفرنس کی صدارت اے پی ایچ سی اے جے کے چیپٹر کے کنوینئر محمد فاروق رحمانی نے کی،ریفرنس میں حریت کانفرنس نے شہید ایس حمید وانی کو ان کی عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا ،حریت رہنماوں نے شہید ایس حمید وانی کے جاری تحریک آزادی میں مثالی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ شہید رہنماء ایک ایسی شخصیت تھیں جنھوں نے پوری زندگی تحریک کے لئے جدوجہد کی اور بالآخر قومی کاز کے لئے اپنی جان قربان کردیں،
اس موقع پر حریت رہنماوں نے علاقے میں جاری قتل عام اور تشد د پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی کے طول وعرض میں تعینات قابض بھارتی فورسز روزانہ بے گناہ کشمیری عوام کا قتل عام کررہی ہیں ،کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے علاقے میں بھارتی قابض فورسز اور پولیس کے ذریعے روزانہ کے قتل عام ، ظالمانہ تلاشی آپریشن ، کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں اور جعلی مقابلوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی جواز کے انتقامی کارروائیاں اور بھارت کے مذموم عزائم کے تحت ڈیموگریفک تبدیلیاں ہورہی ہیں
انہوں نے اقوام متحدہ کے حکام اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے کشمیر کے ڈیموگریفک اور ثقافتی سالمیت کویقینی بنانے اور بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے، تعزیتی ریفرنس کے آخر میں اے پی ایچ سی اے جے کے چیپٹر کے کنوینئر محمد فاروق رحمانی نے شہید ایس حمید وانی اور دیگر شداء کے لئے خصوصی دعاء کی ، قابض بھارتی فورسز نے ایس حمید وانی کو 18 اپریل 1998 کو سرینگر میں گرفتاری کے بعد شہید کیا تھا۔