نواز شریف ، شہباز شریف خوف کی علامت بن چکے ہیں، عظمیٰ بخاری


لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف ، شہباز شریف خوف کی علامت بن چکے ہیں۔

لاہور سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کو بند گلی میں لے گئے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف خوف کی علامت بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے پرچی ترجمان نوکری پکی کرنے کے لئے اچھل کود کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو ختم کرنے والے خود اپنے جال میں پھنس گئے ہیں، ٹھگوں کا ٹولہ غریب سے نوالہ چھین کر بھی شرمندگی محسوس نہیں کر رہا، پی ڈی ایم کی جدوجہد پر امن ہے۔