ملکی معاملات بغیرحکومت چل رہے ہیں،فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی معاملات بغیرحکومت چل رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ کرائم منسٹر ساتویں دن بھی کابینہ کی تشکیل نہیں کر پا رہا، ملک میں ڈیزل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہو رہا ہے،ملکی معاملات حکومت کے بغیر چل رہے ہیں،اتحادی جتھے میں لوٹ کے مال کے حصے ہی طے نہیں ہو رہے سب چندہفتوں کی حکومت میں لوٹ مچانا چاہتے ہیں ،امپورٹڈحکومت نامنظور۔