عمران خان، پونے چار سال میں آپ نے کراچی کے لئے کیا کیا ؟ مریم اورنگزیب


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کراچی جاکر جھوٹ بولنے اور غداری کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے بجائے یہ بتانا تھا کہ پونے چار سال میں آپ نے کراچی کے لئے کیا کیا ؟ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر اورپاکستان کی معاشی شہہ رگ کے ساتھ اپنے دور اقتدار میں کیا کیا؟

ان خیالات کااظہارمریم اورنگزیب نے اتوارکے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کیا وہاں کے لوگوں کو پینے کا پانی دیا؟ اعلان کرکے پیکج کے پیسے روک لئے، آپ نے کراچی کے ساتھ یہ کیا تھا؟ کراچی ترقی مانگتا ہے، آپ کے جھوٹ نہیں۔اب صرف سچ . چلو شروع ہو جا . ملک کا مزید وقت ظائع نہ کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی مانگے ترقی۔