کراچی نے کبھی اپنے کپتان کو مایوس نہیں کیا ،اسد عمر


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی نے کبھی اپنے کپتان کو مایوس نہیں کیا۔ شکریہ کراچی۔ آپ نے پھر ثابت کر دیا کے کراچی نیا پاکستان بنانے میں اپنے کپتان کے ہراول دستے کا کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کااظہار اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا  ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پشاور اور کراچی نے بتا دیا ہے کہ ملک نرم انقلاب کیلئے تیار ہے، انشاللہ پاکستان کا ہر شہر تحریر اسکوائر بنے گا

اس امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے تیار رہو اور عمران خان کے اعلان کا انتظار کرو۔ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈحکومت نامنطور۔