ساہیوال (صباح نیوز) ساہیوال کے شاداب ٹائون میں فریج پھٹنے سے گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے علاقے شاداب ٹائون میں فریج کا اسٹپلائزر پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی جس کو بجھانے کی کوشش میں ہمسایہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گھر والے لاہور گئے ہوئے تھے جس کے باعث ہمسایہ آگ بجھانے کے لیے گھر میں آیا جب کہ جاں بحق شخص کی شناخت 60 سالہ منشا کے نام سے ہوئی ہے جو نجی بینک میں ملازم تھا۔