اپوزیشن کے چلے ہوئے کارتوس ہر محاذ پر ناکام ہو چکے ہیں، حسان خاور


لاہور(صباح نیوز)پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے چلے ہوئے کارتوس ہر محاذ پر ناکام ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں کرپٹ ٹولے کی پناہ گاہ بن چکی ہے کرپشن کے مگرمچھ پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہیں، اپوزیشن کے چلے ہوئے کارتوس ہر محاذ پر ناکام ہو چکے ہیں مولانا فضل الرحمن، شہباز شریف اور بلاول قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے یہ تینوں سیاست دان ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام انہیں 2018  کے عام انتخابات میں مسترد کر چکے ہیں، پی ڈی ایم کے پاس اب بیچنے کیلئے کوئی منجن باقی نہیں، قوم ملک کو لوٹنے والوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی ، جلسہ اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کی کوشش کی ہے، عوام ترقی اور خوشحالی کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، بند گلی میں پھنسی ہوئی اپوزیشن کو اب فیس سیونگ بھی نہیں ملے گی، رسوائی اور شرمندگی ان کا مقدر ہے اور رہے گی۔