ڈینگی بے قابو، پنجاب میں مزید4افراد جاں بحق


لاہور(صباح نیوز)ڈینگی وائرس میں بے قابو ہو گیا،پنجاب میں مزید4افراد جاں بحق ہو گئے ۔ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ پنجاب میں ، ڈینگی سے مزید 4 افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 90 تک پہنچ گئی۔

پنجاب میں مزید277کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 20 ہزار 922 ہوگئی، لاہور میں سب سے زیادہ 225 کیسز رپورٹ ہوئے۔اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 23 مریض سامنے آئے، شہر اقتدار میں ڈینگی کے مجموعی مریضوں کی تعداد 4 ہزار 315 ہے جبکہ اب تک ڈینگی سے 19 افراد جاں بحق ہو چکے۔

خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں، مزید 114 مریض رپورٹ ہوئے، جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 ہزار 91 ہوگئی جبکہ اب تک ڈینگی سے 9 افراد جان کی بازی ہار چکے، پشاور سب سے زیادہ متاثر، کیسز کی مجموعی تعداد 4 ہزار 559 ہے۔