لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہمیشہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر چلنے کی پالیسی اختیار کی۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ( ق) حکومت کی اہم اتحادی ہے، ہمیشہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر چلنے کی پالیسی اختیار کی، اتحادیوں کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ مزید بہتر بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے کوئی تحفظات ہوئے تو انہیں دور کریں گے ، حکومت نے اتحادیوں اور منتخب ارکان کی رائے کو ہمیشہ اہمیت دی ۔