کراچی ( صباح نیوز)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پی ای سی ایچ ایس میں نالہ پر دکانوں کی تعمیر کے خلاف کے ایم سی کی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد خان نے کہا کس نے اجازت دی دکانوں کی تعمیر کی
سپریم کورٹ نے کے ایم سی کو گرین بیلٹ کو اصل شکل میں بحال کرنے اور گرین بیلٹ سے تمام تجاوزات فوری ختم کرانے کا حکم دے دیا،عدالت نے پی ای سی ایچ ایس کو نالے سے ملحقہ تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا، کے ایم سی نے موقف دیا کہ دکانوں کی تعمیر سے نالہ مختصر ہوگیا ہے ، بڑھتی آبادی کے پیش نظر نالہ چوڑا کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، دکانیں پی ای سی ایچ ایس نے الاٹ کی تھیں
سپریم کورٹ نے کہا نالے کے دونوں اطراف ”رائٹ آف وے” پر کوئی تعمیر نہیں ہوسکتی ، چیف جسٹس نے کہا کس نے اجازت دی دکانوں کی تعمیر کی ؟ ،وکیل پی ای سی ایچ ایس نے موقف دیا کہ کے ایم سی کا بیان غلط ہے نالے کے اوپر کوئی تعمیر نہیں ہوئی
عدالت نے کہا آپ لکھ کر دیں نالے کے دونوں اطراف بیس فٹ تک کوئی تعمیر نہیں ہوگی،جسٹس اعجاز الحسن نے کہا نالے کے دونوں اطراف 20,20 فٹ تک کچھ تعمیر نہیں ہوسکتا ، سپریم کورٹ نے کے ایم سی کو گرین بیلٹ کو اصل شکل میں بحال کرنے اور گرین بیلٹ سے تمام تجاوزات فوری ختم کرانے کا حکم دے دیا،عدالت نے پی ای سی ایچ ایس کو نالے سے ملحقہ تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔