بلوچستان، بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع


کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 18اپریل تک متعلقہ ریٹرننگ افسروں کے پاس جمع کرائے جاسکیں گے۔

نامزد امیدواروں کی فہرستیں 19 اپریل کوجاری کی جائیں گی۔کوئٹہ اورلسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں پولنگ 29 مئی کو ہوگی۔