عمران خان کو امریکہ نے نہیں،دھرنے دلوانے والوں نے نکالا،جواداحمد


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و سیاستدان جواد احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو امریکہ نے نہیں،دھرنے دلوانے والوں نے نکالا۔

جواد احمد نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز پشاور جلسے سے کیے گئے عمران خان کے خطاب پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ عمران خان جاتے جا تے بھی جھوٹ پرجھوٹ نہ بولو،تمہیں اچھی طرح پتہ ہے کہ تمہیں کس نے نکالاہے،

تمہیں امریکہ نے نہیں انہی لوگوں نے نکالاہے جنہوں نے تمہارے لمبے لمبے 2 دھرنے کرائے جب تم سارا وقت ٹی وی پر آکر تقریریں کرتے تھے۔جواد احمد نے مزید کہا کہ ا س سے پہلے نہ تمہیں کوئی ووٹ دیتاتھا اور نہ تمہیں کوئی لیڈر مانتا تھا۔